Sunday, 2 May 2021

یاد تیری دلا رہے ہیں مجھے

 یاد تیری دلا رہے ہیں مجھے

چاند تارے جلا رہے ہیں مجھے

پہلے دنیا ستا رہی تھی مجھے

آپ بھی اب ستا رہے ہیں مجھے

دیکھیے پھر سے بے خیالی میں

آپ پھر گنگنا رہے ہیں مجھے

روتے دیکھا تھا ماں کو بچپن میں

اب وہ آنسو رُلا رہے ہیں مجھے

سنتے رہتے تھے جو مجھے گھنٹوں

کتنی باتیں سنا رہے ہیں مجھے

ایک گڑیا ہوں موم کی میں سبین

آپ پتھر بنا رہے ہیں مجھے


ثبین سیف

No comments:

Post a Comment