Thursday, 6 May 2021

پاؤں تلے خوابوں کے شیشے ٹوٹ رہے ہیں

 پاؤں تلے خوابوں کے شیشے ٹُوٹ رہے ہیں

کیسے چال چلوں مہرے ٹوٹ رہے ہیں

سر پر آن پڑے جانے کب وقت کا خیمہ

لمحوں سے پیوستہ لمحے ٹوٹ رہے ہیں

کون کسے پہچان کے بانہیں پھیلائے گا

جسم رہے جاتے ہیں چہرے ٹوٹ جاتے ہیں

جن تاروں سے سمتیں پوچھ رہی تھی دنیا

دائیں بائیں آگے پیچھے ٹوٹ رہے ہیں


حمیدہ شاہین

No comments:

Post a Comment