رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
موسم زرد نہیں پہلے سا
دل میں وہ درد نہیں پہلے سا
شکل اب صاف نظر آتی ہے
آئینہ گَرد نہیں پہلے سا
گھر کی بنیاد ڈھا دے گا نفاق
اب کوئی فرد نہیں پہلے سا
چوٹ دے کر، وہ نئی کہتا ہے
کیا تجھے درد نہیں پہلے سا
شائستہ سحر
No comments:
Post a Comment