Monday, 3 May 2021

میں نے خوشبو کو بھی چھو کے دیکھا

اس کے نام


 میں نے خُوشبو کو بھی چُھو کے دیکھا

میں نے مُٹھی میں کرنیں سمیٹیں

میں نے بوسے لیے چاندنی کے

میں نے سُورج میں سائے کو دیکھا

میں ہوا سے کروں گفتگو بھی

میں صداؤں کا ہر رُوپ دیکھوں

میں نے سوچوں کے نغمے سُنے ہیں

میں نے لفظوں سے چہرے بُنے ہیں

رنگ کا عکس دیکھا ہے میں نے

عکس کا رنگ پہنا ہے میں نے

میں نے قطرے میں دجلے کو دیکھا

میں نے دجلے میں قطر ہ نہ پایا

میں جو سوچوں تو کیا کیا نہ دیکھوں

میں جو دیکھوں تو کیا کیا نہ سوچوں

میں و ہ قادر کہ گُم قُدرتوں میں

میں وہ شاعر کہ چُپ حیرتوں میں

تجھ کو سوچوں تو کچھ بھی نہ دیکھوں

تجھ کو دیکھوں تو کچھ بھی نہ سوچوں


عطا شاد

No comments:

Post a Comment