Monday, 17 May 2021

اک لمحہ بھی گزاروں بھلا کیوں کسی کے ساتھ

اک لمحہ بھی گزاروں بھلا کیوں کسی کے ساتھ

گزرے تمام عمر مِری آپ ہی کے ساتھ

جب ہاتھ دوستی کا بڑھایا خوشی کے ساتھ

اس نے مجھے قبول کیا خوش دلی کے ساتھ

دل سے کیا ہے یاد اسے میں نے جب کبھی

اظہارِ ہجر کرتی ہیں آنکھیں نمی کے ساتھ

اک بار میرے یار نے ایسا کیا مذاق

اللہ رے نہ ہو کبھی ایسا کسی کے ساتھ

اس طرح منسلک ہوا اردو زبان سے

ملتا ہوں اب سبھی سے بڑی عاجزی کے ساتھ

باقی رہی ہے دل میں یہ حسرت تمام عمر

مہتاب کا دیار ہو اس کی گلی کے ساتھ


بشیر مہتاب

No comments:

Post a Comment