Tuesday, 11 May 2021

برتے کچھ امتیاز تو انسان کم سے کم

برتے کچھ امتیاز تو انسان کم سے کم

ہو اپنے دوستوں کی تو پہچان کم سے کم

اہلِ غرض کسی کے ہوئے ہیں جو ہوں مرے

اتنا تو سوچ، اے دلِ نادان! کم سے کم

ہو گا یہی بہت سے بہت، جاں سے جایٔیں گے

رہ جائے گی وفا کی مگر آن کم سے کم

چلیٔے، معاملہ یہ کسی سمت تو ہوا

کم تو ہوا یہ روز کا خلجان کم سے کم

ایسا نہیں کہ مایۂ احساس بھی نہ ہو

اِتنے نہیں ہیں بے سر و سامان کم سے کم

ناممکنات میں سے تو شاید نہ ہو نعیم

آمد بہار کی نہیں آسان کم سے کم


ضیاالدین نعیم​

No comments:

Post a Comment