Tuesday, 11 May 2021

تم میرا عشق بھی ہو میرا جنون بھی

 تم میرا عشق بھی ہو میرا جنون بھی

میری شاعری بھی، میرے فنون بھی

میری روح، سانسوں کا ربط بھی

میری رگوں میں دوڑتا ہوا خون بھی

تم ہی چاہت کی منزل، ابتدا، انتہا

جان و دل ہیں تمہارے ممنون بھی 

عشق عبادت بھی ہے، ریاضت بھی 

وفا عزت، خلوص، پیار کے ستون بھی


شہزادہ کبیر

No comments:

Post a Comment