Friday, 21 May 2021

نگاہ شوق کو رخ پر نثار ہونے دو

 نگاہِ شوق کو رُخ پر نثار ہونے دو

یہ رنگ لائے گی کیا کیا بہار ہونے دو

رہینِ جذبۂ بے اختیار ہونے دو

جو ہو رہا ہے کوئی بے قرار ہونے دو

دلِ حزیں کو مِرے جلوہ زار ہونے دو

خزاں نصیب چمن میں بہار ہونے دو

دلِ فراق زدہ میں قرار ہونے دو

دمِ اجل تو نگاہوں کو چار ہونے دو

کرشمے دیکھنا مر مر کے جینے والوں کے

تم اپنے کوچہ میں میرا مزار ہونے دو

تم اپنے وعدوں کی ایفا کرو، امید نہیں

جہاں میں حُسن کو بے اعتبار ہونے دو

شبِ فراق میں لو چل بسا تمہارا تاج

قیامِ حشر تک اب انتظار ہونے دو


ظہیر احمد تاج

No comments:

Post a Comment