Monday, 3 May 2021

کیا انتشار خطہ وحشت میں پڑ گیا

 کیا انتشار خطہ وحشت میں پڑ گیا 

یعنی کہ بل مزاجِ محبت میں پڑ گیا

در پیش تھا خلا کا سفر، اور ناگہاں 

پاؤں مِرا زمین پہ عجلت میں پڑ گیا

ہر چند غم نے میرا نکھارا سخن، مگر

دل ایک بد قماش کی صحبت میں پڑ گیا

اے کرۂ فراق! بتا، کیا معاملہ؟؟

اس بار خاک سے تِرا ہجرت میں پڑ گیا

میں بولتا تھا، اس کو سُنائی نہ کچھ دیا

وہ دیکھتا تھا اور میں حیرت میں پڑ گیا


شفق سوپوری

No comments:

Post a Comment