Sunday, 23 May 2021

نہیں کہ کشتیٔ وحشت میں بادبان نہیں

نہیں کہ کشتیٔ وحشت میں بادبان نہیں

ملال یہ ہے کہ ساحل پہ وہ مکان نہیں

کہیں پہ ہو گا کوئی چاند ہم کو کیا معلوم

ہمارے کمرے کی کھڑکی میں آسمان نہیں

ہوا کے رُخ پہ لَویں متحد نہیں، ورنہ

ابھی چراغوں میں ایسا نہیں کہ جان نہیں

یہ کیسا شہر ہے کس شہریار سے پوچھوں

یہ کیسی میز پہ ہوں جس پہ میزبان نہیں

نہ اس کی آنکھ میں موتی نہ میرے خواب میں جھیل

تماشہ اب کے برس کوئی درمیان نہیں

میں اس کو سوچوں گا اور دل کو کچھ نہیں ہو گا

یقین یوں ہے کہ اب کے کوئی گُمان نہیں


شاہد جمیل

No comments:

Post a Comment