Monday, 17 May 2021

پر صعوبت راستوں کی گرمیاں بھی دے گیا

 پُر صعوبت راستوں کی گرمیاں بھی دے گیا

آنے والی چھاؤں کی خوش فہمیاں بھی دے گیا

سخت بیجوں سے سنہری بالیاں بھی بھر گئیں

گرم جھونکا موسموں کی سختیاں بھی دے گیا

بادلوں کی آس اس کے ساتھ ہی رُخصت ہوئی

شہر کو وہ آگ کی بے رحمیاں بھی دے گیا

احتساب اس کا عمل تھا اس سے وہ فارغ ہوا

وقت سڑکوں کو لُٹی شہزادیاں بھی دے گیا

بے بسی اور بھوک میں جو حوصلے دیتا رہا

پیار کرنے کی مجھے کمزوریاں بھی دے گیا

ٹہنیاں پھولوں سے لد کر رب کے آگے جھک گئیں

موسمِ گُل جاتے جاتے تتلیاں بھی دے گیا

آسماں نے ماں زمیں کی گود تو بھر دی مگر

دے کے بیٹے ان کو کچھ نا سمجھیاں بھی دے گیا


عذرا وحید

No comments:

Post a Comment