نفرتوں کے ڈر سے محبت نہ چھوڑ دینا
آنسوؤں کے ڈر سے ہنسنا نہ چھوڑ دینا
چاہتوں کے راستوں میں ہوتی ہے ہار بھی
کانٹوں کے ڈر سے تم چلنا نہ چھوڑ دینا
جینا مشکل تو ہے ان ظالموں کے شہر میں
مرنے کے ڈر سے تم جینا نہ چھوڑ دینا
ملنے سے پہلے بچھڑنے کا خوف بھی ہو گا
بچھٹرنے کے ڈر سے تم ملنا نہ چھوڑ دینا
مسرت جبین زیبا
No comments:
Post a Comment