Thursday, 18 November 2021

ترا تذکرہ سو بہ سو کیوں کریں ہم

 تِرا تذکرہ سو بہ سو کیوں کریں ہم

محبت کو بے آبرو کیوں کریں ہم

لکھی ہے مقدر میں نا کامیابی

کریں تو غمِ آرزو کیوں کریں ہم

اگر رنگ و بو اس چمن کا ہے فانی

نظر مائلِ رنگ و بو کیوں کریں ہم

حسینوں کا پاسِ وفا غیر ممکن

حسینوں سے یہ آرزو کیوں کریں ہم

عداوت ہی جب حاصل دوستی ہے

محبت کی پھر آرزو کیوں کریں ہم

کریں کیوں تمہارے ستم کی شکایت

محبت کو بے آبرو کیوں کریں ہم

اگر شاد ہم خود ہی کھوئے ہوئے ہیں

کسی اور کی جستجو کیوں کریں ہم


نریش کمار شاد

No comments:

Post a Comment