سانس لینے کی سہولت سے گئے
ہم تِرے بعد محبت سے گئے
زندگی تیز چلی اور ہم لوگ
تجھ سے ملنے کی سعادت سے گئے
ہم نئے لوگ گنوا کر دلی
میر صاحب کی روایت سے گئے
اک توجہ کو نہ سمجھا نزدیک
اک تمنا کی اذیت سے گئے
تیرے جانے سے یہی فرق پڑا
ایک معمول کی عادت سے گئے
وقاص عزیز
No comments:
Post a Comment