Thursday, 18 November 2021

مرا قیام مدینے میں عمر بھر کر دے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


مِرا قیام مدینے میں عمر بھر کر دے

مِرے خدا تو مدینے کو میرا گھر کر دے

حرم شریف کو دیکھوں میں خواب میں اکثر

مِرے نبیﷺ تُو مجھے اتنا معتبر کر دے

مرے خدا کا بڑا اور کیا کرم ہو گا

اگر حیات مدینے میں مختصر کر دے

صدائے حق مِری پہچان ہو نبی میرے

رہِ حیات میں اتنا مجھے نڈر کر دے

مہک اٹھیں در و دیوار میرے گھر کے یوں

مِری دعا کو مِرے گھر میں با اثر کر دے

سدا بہار تِری زندگی رہے گی گل

نبی سے عشق اگر اپنا ہمسفر کر دے


گل بخشالوی

No comments:

Post a Comment