Thursday, 18 November 2021

تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے نہ اصلا دیکھی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے نہ اصلا دیکھی

خوب جب دیکھ لیا تجھ کو تو دنیا دیکھی

تُو نے قبل از دو جہاں شان تجلّیٰ دیکھی

عرش سجتا ہوا، بنتی ہوئی دنیا دیکھی

تیرے سجدے سے جھکی سارے رسولوں کی جبیں

سب نے اللہ کو مانا تِری دیکھا دیکھی

میزباں خالق کونین بنا خود تیرا

تیری توقیر سرِ عرشِ معلےٰ دیکھی

آپ چپ ہو گئے ارمانِ زیارت سن کر

میری حالت پہ نظر کی نہ تمنا دیکھی

حق کے دیدار کی بابت جو کہا فرمایا

اِک جھلک دیکھنے پر حالتِ موسیٰ دیکھی

اے قمر شق ہوا مہتاب پیمبر کے لیے

ہم نے دو ہوتے چاند کی دنیا دیکھی


استاد قمر جلالوی

No comments:

Post a Comment