Saturday, 13 November 2021

تمام عمر اپنی وکالت میں رہنا

 تمام عمر اپنی وکالت میں رہنا

یہ جینا ہے جیسے عدالت میں رہنا

نمازِ انا کا طریقہ نہ پوچھو

مگر آپ اپنی امامت میں رہنا

نظر کا سکوں راحتِ جاں ہے جاناں

تِرا اس قدر قد و قامت میں رہنا

تِرا قید رہنا مِری زندگی ہے

مِری جان تن کی حراست میں رہنا

فنا مجھ کو ہوجانا ہے اس لیے میں

نہیں چاہتا ایک حالت میں رہنا

رہائی نہ یوں زندگی سے ملے گی

اجل تو ہماری ضمانت میں رہنا


بدر محمدی

No comments:

Post a Comment