Friday, 19 November 2021

جہاں پر چوٹ لگتی ہے زیادہ

 جہاں پر چوٹ لگتی ہے زیادہ

وہاں امید پھلتی ہے زیادہ

یہ دل جب چاک ہو جاتا ہے غم سے

مجھے تسکین ملتی ہے زیادہ

گھنا جب پیڑ کٹ جائے زمیں سے

وہاں پر دھوپ پلتی ہے زیادہ

دھواں دیتی ہے جب لکڑی ہو گیلی

اگر سوکھی ہو جلتی ہے زیادہ

نہ یوں تم بے رخی سے پیش آنا

ہماری عمر ڈھلتی ہے زیادہ

چھپانے جب کبھی ہوں اشک رضیہ

تو پھر وہ آنکھ ملتی ہے زیادہ


رضیہ سبحان

No comments:

Post a Comment