اچھوتے لہجے میں کوئی رسمی سی بات کہنا
کہ دو مہکتے لبوں کو نیل و فرات کہنا
کسی کی آنکھوں کو مۓ کے شوریدہ جام لکھنا
کسی کی زلفوں کو ہی اماوس کی رات کہنا
محبتوں میں شمار کرنا عداوتوں کو
نظر چرانا جہان بھر کی حقیقتوں سے
ہر اک رہِ پُر خطا کو راہِ نجات کہنا
مجھے ملی ہے تِری محبت میں خاک پائی
نہیں ہے میرے نصیب میں تیرا سات کہنا
عبدالرحمان واصف
No comments:
Post a Comment