Monday, 7 November 2016

درد دل بانٹ کے خوشیوں کی دعا دیتا ہے

دردِ دل بانٹ کے خوشیوں کی دعا دیتا ہے
کیسا مسیحا ہے،۔ ہمیں کیسی دعا دیتا ہے
ہم نے دیکھے ہیں رہِ عشق میں خطرات بہت
کون دیوانہ ہمیں درسِ وفا دیتا ہے؟
عمر بھر غیر رہا، پَل کو بھی اپنا نہ ہوا
اے خدا غیر کو کیوں دل میں جگہ دیتا ہے
آدمی ایک ہی لمحے کی مسرت کے لیے
جانے کیوں عمر کا کردار گنوا دیتا ہے
موم کر دیتا ہے شاہینؔ یہ پتھر دل کو
عشق انسان کو معبود بنا دیتا ہے

نجمہ شاہین کھوسہ

No comments:

Post a Comment