Wednesday, 9 November 2016

ہم ایک عمر اسی غم میں مبتلا رہے تھے

ہم ایک عمر اسی غم میں مبتلا رہے تھے 
وہ سانحے ہی نہیں تھے جو پیش آ رہے تھے
اسی لیے تو مِرا گاؤں دوڑ میں ہارا 
جو بھاگ سکتے تھے بیساکھیاں بنا رہے تھے
میں جانتا ہوں تُو اس وقت بھی نہیں تھا وہاں 
یہ لوگ جب تِری موجودگی منا رہے تھے
میں گھر میں بیٹھ کے پڑھتا رہا سفر کی دعا 
اور انکے واسطے جو مجھ سے دور جا رہے تھے
وہ قافلہ تِری بستی میں رات کیا ٹھہرا 
ہر اک کو اپنے پسندیدہ خواب آ رہے تھے
بغیر پوچھے بیاہے گئے تھے ہم دونوں 
قبول کہتے ہوۓ ہونٹ تھر تھرا رہے تھے

تہذیب حافی

No comments:

Post a Comment