دے کوئی دردِ لازوال مجھے
غمِ محدود سے نکال مجھے
کون سا پھول آپ جیسا ہے
دیکھنا ہو گا ڈال ڈال مجھے
ڈس رہے ہیں بہار بن بن کر
اشک بھی ہوں چراغ بھی ہوں میں
حرمِ ناز میں اجال مجھے
رہبرِ وقت ہوں میں اے خاورؔ
ساتھ رکھتے ہیں ماہ و سال مجھے
خاور زیدی
No comments:
Post a Comment