Tuesday, 4 May 2021

دکھ تو یہی ہے اس سے کنارا نہیں ہوا

 دُکھ تو یہی ہے اس سے کنارا نہیں ہوا

جو شخص لمحہ بھر بھی ہمارا نہیں ہوا

میں کیا کسی کے ساتھ چلوں گا تمام عمر

میرا تو اپنے ساتھ گزارا نہیں ہوا

جس شخص کیلئے مجھے ٹھکرا گئے ہو تم

میں نے سنا ہے وہ بھی تمہارا نہیں ہوا

خوابوں کے ٹوٹنے سے بدن ٹوٹنے تلک

وہ دُکھ بتا جو ہم نے سہارا نہیں ہوا

کیسے مقام عشق پہ پہنچے ہوئے ہیں ہم

ہارے ہیں جان، اور خسارا نہیں ہوا

احباب دے رہے ہیں نئے عشق کی خبر

اپنا تو ایک شخص بھی سارا نہیں ہوا

میثم تمام عمر یہی دُکھ رہا مجھے

میں کیوں کسی کو جان سے پیارا نہیں ہوا


میثم علی آغا

No comments:

Post a Comment