Wednesday, 19 May 2021

کل زندگی کے خواب کی تعبیر مل گئی

 کل زندگی کے خواب کی تعبیر مل گئی

تھی جس کی مجھ کو جستجو وہ ہِیر مل گئی

اپنی دعا پہ تھا مجھے کچھ اس قدر یقین

مانگی خدا سے جو، وہی جاگیر مل گئی

جو لوگ بے وقار سے پھرتے تھے شہر میں

میرے سبب سے ان کو بھی توقیر مل گئی

برسیں وفا کے چاند کی کرنیں کچھ اس طرح

بے نور آنگنوں کو بھی تنویر مل گئی

قرطاسِ زندگانی پہ دیکھا جو غور سے

تجھ جیسی ہُو بہُو کوئی تصویر مل گئی

ہاتھوں کی اُلٹی سیدھی لکیروں کو دیکھ کر

وہ شوخ کہہ رہا تھا کہ؛ تحریر مل گئی


بشیر احمد شاد

No comments:

Post a Comment