Tuesday, 18 May 2021

نظر کو وسعتیں دے بجلیوں سے آشنا کر دے

 نظر کو وسعتیں دے بجلیوں سے آشنا کر دے

فسانہ طور کا تجدید اے جذبِ رسا کر دے

مٹا دے ذوقِ محویت سے خلوت اور جلوت کو

اگر تو کر سکے دل کو حریمِ دلربا، کر دے

حجاباتِ نظر کب تک کہاں تک دل کی محرومی

مدد اے شوق نظروں کو قیامت آزما کر دے

بنا ہے مے کدہ اہلِ ہوس کی بزم اے ساقی

تِرا ترکِ تعلق دیکھنا جانے نہ کیا کر دے

تِرے نغمے سرور و کیف میں اے تاج ڈھلتے ہیں

حدیثِ حسن و اُلفت کو دلوں کا مدعا کر دے


ظہیر احمد تاج

No comments:

Post a Comment