Thursday, 6 May 2021

وہ جہاں سے بھی گزرتا ہے فضا گونجتی ہے

 وہ جہاں سے بھی گزرتا ہے فضا گونجتی ہے

جیسے سرسوں بھرے کھیتوں میں ہوا گونجتی ہے

حُسن اعضا کے توازن سے ہی موسوم نہیں

ان کے مابین حسینوں کی ادا گونجتی ہے

چیختا ہوں تو سنائی نہیں دیتا کچھ بھی

خامشی اوڑھ کے لیٹوں تو صدا گونجتی ہے

دل کسی اور طرف جانے نہیں دیتا مجھے

تیری جانب جوچلوں میں تو انا گونجتی ہے

سُرمئی آنکھ کا اپنا ہی فسوں ہے احمد

دل کی بیزاری الگ روح جدا گونجتی ہے


احمد ساقی

No comments:

Post a Comment