Thursday, 6 May 2021

عشق بیمار کی باتیں کریں کیا

 حسن لاچار کی باتیں کریں کیا

عشقِ بیمار کی باتیں کریں کیا

سوگوارئ چمن دل پر ہے

برگِ رُخسار کی باتیں کریں کیا

نارِ  دوزخ سے ڈرانے والو 

ہم کسی نار کی باتیں کریں کیا 

کیسے حالات سے سمجھوتہ کِیا 

اب یہ بے کار کی باتیں کریں کیا 

سب مکینوں سے تعارف تو ہوا 

در و دیوار کی باتیں کریں کیا 


شفق سوپوری

No comments:

Post a Comment