Sunday, 14 November 2021

میرا نام مٹایا ہے

 آرزو تو یہی ہے کہ 

تم مجھے نام سے پکارو

میرا نام

ہاں وہ نام

جو صرف تم سے سننا اچھا لگتا ہے

وہ نام جسے تم نے

محبت کی کتابوں میں

اپنے ساتھ لکھا تھا

وہ نام جس کی خوشبوؤں سے

سبھی صفحات معطر تھے

مگر پھر وقت کی گردش نے

اور لوگوِں کی نگاہوں نے

دیمک کی طرح ہر اک صفحے کو کھایا ہے

میرا نام مٹایا ہے

میرا نام مٹایا ہے


عروسہ انس

No comments:

Post a Comment