Sunday, 14 November 2021

امیدیں بھی بنجر کھیت ہو چکی ہیں

 محرومی


زندگی کی تمام خوشیاں

چراغِ محبت سے 

روشن ہوتی ہیں

بس یہی محرومی ہے

اور یہ محرومی بھی

بوسیدہ ہو چکی ہے

خوشیاں ریت بن کر

ریت ہو چکی ہیں 

امیدیں بھی بنجر

کھیت ہو چکی ہیں


احسان سہگل

No comments:

Post a Comment