عارفانہ کلام نعتیہ کلام
مبارک فضا ہے مقدس زمیں ہے
مدینے کی گلیاں تجھے آفریں ہے
بدن ہند میں، روح میری وہیں ہے
بلائیں گے سرکار میرا یقیں ہے
پتہ خود چلے گا جو قرآن کھولو
مقرر ہیں زلفیں مقرر جبیں ہے
مدینے کی گلیاں بھی رشکِ جناں ہیں
کہیں ایسا منظر نہ خوشبو کہیں ہے
جو سنت کا منکر ہے سنت کا باغی
سکوں اس کو دنیا میں کوئی نہیں ہے
کہا قرآں نے ان کو یٰسین، طٰحہٰ
بدولت محمدﷺ کے دنیا حسیں ہے
تصور میں زارا کا چمکا مقدر
درِ پاک ہے اور میری جبیں ہے
زارا فراز
No comments:
Post a Comment