Saturday, 13 November 2021

حرف سب معتبر نہیں ہوتے

 حرف سب معتبر نہیں ہوتے

نالے سب بے اثر نہیں ہوتے

کر کے تیاری اترو میداں میں

معرکے یوں ہی سر نہیں ہوتے

بات بنتی تو کس طرح بنتی

درمیاں تم اگر نہیں ہوتے

ہم وہ خانہ بدوش ہیں لوگو

جن کے کوئی بھی گھر نہیں ہوتے

میرا صحرا ہی میری جنت ہے

اس سے بڑھ کر نگر نہیں ہوتے


خواجہ اشرف

کے اشرف

No comments:

Post a Comment