Friday, 12 November 2021

زیادہ بولنے میں بھی سمجھداری نہیں ہوتی

 زیادہ بولنے میں بھی سمجھداری نہیں ہوتی

اگر چپ رہ لیا جائے تو بیماری نہیں ہوتی

بنے جب زندگی خود ہی علامت بے وفائی کی

اجل سے دل لگا لینے میں دشواری نہیں ہوتی

زمیں بھی کاندھے پر رکھ لو جو نیت ہو اٹھانے کی

اگر کوشش کریں تو کوئی شے بھاری نہیں ہوتی

زمانے بھر کے رنج و غم سجا دیتے ہو تم اِس میں

سنو سینے میں دل ہوتا ہے الماری نہیں ہوتی

بھروسا تم پہ کر کے جان و دل کوئی اگر دے دے

امانت میں خیانت کرنا فنکاری نہیں ہوتی


روبنسن روبی

No comments:

Post a Comment