Saturday, 20 November 2021

شدت اظہار مضموں سے ہے گھبرائی ہوئی

 شدتِ اظہارِ مضموں سے ہے گھبرائی ہوئی

تیری بے عنواں کہانی لب پہ شرمائی ہوئی

میں سراپا جرمِ جنت سے نکالا تو گیا

ڈرتے ڈرتے پوچھتا ہوں کس کی رُسوائی ہوئی

ایک سناٹا ہے دل میں، اک تصور آپ کا

اک قیامت پر قیامت دوسری آئی ہوئی

امتیاز صورت و معنی کے پردے چاک ہیں

یا تِرے چہرے پہ مستی کی گھٹا چھائی ہوئی

آرزو فتنے جگائے دل میں تھی اب ہے مگر

اس قیامت کے جہاں کو نیند سی آئی ہوئی

حسن ہرجائی ہے بسمل عشق کی لذت گئی

عندلیبِ وقت ہر اک گل کی شیدائی ہوئی


طفیل بسمل

No comments:

Post a Comment