رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
موت منظور ہے زندگی کے لیے
جان حاضر ہے تیری خوشی کے لیے
گلشنِ زیست سے وادئ موت تک
ہیں کئی امتحاں آدمی کے لیے
جس نے مجھ کو غموں کے حوالے کیا
کر رہی ہوں دعائیں اسی کے لیے
زندگی سے جُدا ہونا آساں نہیں
حوصلہ چاہیۓ خودکشی کے لیے
شیاما سنگھ صبا
No comments:
Post a Comment