Saturday, 20 November 2021

عمر بھر خامشی سے سوچتے ہی رہو گے

 ایک سوال

 

عمر بھر خامشی سے

سوچتے ہی رہو گے

لگتے ہو ہارے ہارے

تم کبھی کچھ کہو گے

یا یونہی آنسوؤں سے

غم پروتے رہو گے

اوڑھ کر بس امیدیں

بارِ ہستی سہو گے؟


احسان سہگل

No comments:

Post a Comment