صبح تک انتظار کرتا ہے
دل، تِرا اعتبار کرتا ہے
تُو نہ آئے تو حُجتیں خود سے
شام تک بے شمار کرتا ہے
تِرے آنے کا جب بھی سنتا ہے
دل، بہت بے قرار کرتا ہے
روز اک غم نیا عطا کر کے
کیوں ہمیں سوگوار کرتا ہے
جس نے رکھی وفا کی لاج سہیل
بس وہی سچا پیار کرتا ہے
سہیل احمد
No comments:
Post a Comment