Wednesday, 17 November 2021

رونق بڑھے گی روئے نشاط جمال کی

 رونق بڑھے گی روئے نشاط جمال کی

تھوڑی سی گرد ڈال دو اس پر ملال کی

دیتی رہی فریب انہیں بھی تری وفا

آغاز میں بھی جن کو خبر تھی مآل کی

اب اس مقام پر ہے مری زندگی جہاں

کیفیت ایک سی ہے نشاط و ملال کی

اللہ رے جذب دید کہ اہل نگاہ سے

خود حسن بھیک مانگ رہا ہے جمال کی

دل پھر بھی آ گیا غم دوراں کے پھیر میں

ہر چند مصلحت نے بڑی دیکھ بھال کی

پھولوں کی دلکشی ہو کہ تاروں کی روشنی

پرچھائیاں ہیں سب مرے حسن خیال کی


نریش کمار شاد

No comments:

Post a Comment