رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
پرواز
آپ کی میٹھی میٹھی باتیں
یہ پھول خوشبو لفظ
یہ والہانہ اندازِ سپردگی
یہ چاہت، یہ محبّت
مجھے معلوم ہے
مجھے شہد بنا کر
خود ہی اپنی خوراک
بنا لیں گی
اور شہد کی مکھیوں کی طرح
اُڑ جائیں گی
کہیں اور شہد بنانے
احسان سہگل
No comments:
Post a Comment