رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
سچ
سچ کی مالا توڑنے والے
سچ کا جھنڈا لے بیٹھے ہیں
جھوٹ کو منظر منظر لے کر
کہتے ہیں وہ سچ کہتے ہیں
لیکن ہر اک بکھرا دانہ
ہر کونے سے بول رہا ہے
وقت انہیں اب تول رہا ہے
احسان الٰہی احسان
No comments:
Post a Comment