Wednesday, 12 May 2021

جواب چیخ اٹھے ہیں سوال چیخ اٹھے

 جواب چیخ اٹھے ہیں سوال چیخ اٹھے

کہیں پہ لفظ کہیں پر خیال چیخ اٹھے

دکھا یہ خواب کہ کل رات مر گیا ہوں میں

گناہ جتنے تھے سب حسب حال چیخ اٹھے

کہیں امام کہیں مقتدی ملے جاہل

اذانیں سن کے ہماری بلال چیخ اٹھے

پھسل گئی مِری مٹھی سے زندگی کی ریت

گھڑی سے ہارے جو لمحے تو سال چیخ اٹھے

بنا کے اپنی ہی تصویر خود پشیماں ہوں

جو رنگ میں نے بھرے سبز لال چیخ اٹھے


چاند اکبرآبادی

No comments:

Post a Comment