Wednesday, 12 May 2021

آوارہ بھٹکتا رہا پیغام کسی کا

 آوارہ بھٹکتا رہا پیغام کسی کا

مکتُوب کسی اور کا تھا نام کسی کا

ہے ایک ہی لمحہ جو کہیں وصل کہیں ہجر

تکلیف کسی کے لیے، آرام کسی کا

کچھ لوگوں کو رخصت بھی کیا کرتی ہے ظالم

رستہ بھی تکا کرتی ہے یہ شام کسی کا

اک قہر ہوا کرتی ہے یہ محفل مے بھی

جب ہونٹ کسی اور کا ہو، جام کسی کا

مُدت ہوئی ڈُوبے ہوئے خوابوں کا سفینہ

موجوں پہ چمکتا ہے مگر نام کسی کا


عین تابش

No comments:

Post a Comment