Wednesday, 12 May 2021

شبنم کی طرح صبح کی آنکھوں میں پڑا ہے

 شبنم کی طرح صُبح کی آنکھوں میں پڑا ہے

حالات کا مارا ہے پناہوں میں پڑا ہے

تھا زندگی کے ساز پہ چھیڑا ہوا نغمہ

بے ربط جو ٹُوٹے ہوئے سازوں میں پڑا ہے

سورج کی شعاعوں سے اُلجھتا ہے مسلسل

سایہ ہے ابھی وقت کی باہوں میں پڑا ہے

تاریخ بتائے گی وہ قطرہ ہے کہ دریا

آنسو ہے ابھی وقت کے قدموں میں پڑا ہے

اس طرح وہ رد کرتا ہے عالم کے کہے کو

جیسے کوئی بھرپور گُناہوں میں پڑا ہے


افروز عالم

No comments:

Post a Comment