Wednesday, 12 May 2021

بلند بانگ دعووں کی آوازیں کھوٹے سکوں کی طرح بجتی ہیں

چھوٹے قد کے لوگ


بلند بانگ دعووں کی

آوازیں

کھوٹے سکوں کی طرح

بجتی ہیں

پھر بھی چھوٹے قد کے لوگ

ان قد آور آوازوں کو

سنتے رہتے ہیں

کاغذ کے ٹکڑوں کی

اب کوئی قیمت نہ رہی

پھر بھی بھُوکی آنکھیں

انہیں ڈھونڈتی ہیں

اور ناکام رہتی ہیں

اور بے رحم ہاتھ

انہیں جمع کرتے رہتے ہیں

چھوٹے قد کے لوگ

اپنی آواز کھو چکے ہیں

وہ صرف دیکھ سکتے ہیں

اور سن سکتے ہیں


احتشام اختر

No comments:

Post a Comment