آنکھیں
آنکھیں
دیکھنے کے لیے ہوتی ہیں
مگر مجھے
دو آنکھیں
دیکھنے کو نہیں ملیں
مجھے
آنکھیں ملی ہیں
آنسوؤں کو سنبھالنے کے لیے
مجھے
کچھ دکھائی نہیں دیتا
میں
ہر وقت اپنے آنسوؤں کو
سنبھالتا رہتا ہوں
بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے
آنسوؤں کی دیکھ بھال میں
ذرا سی غلطی سے
آنسو
دوسری آنکھوں تک پہنچ جاتے ہیں
مصطفیٰ ارباب
No comments:
Post a Comment