Monday, 15 November 2021

فصل گل آئی ہے زنجیر ہلانے کے لیے

 فصلِ گل آئی ہے زنجیر ہلانے کے لیے

گر پڑی پاؤں پھر ہم کو منانے کے لیے

تم کو تجدیدِ ملاقات پہ اصرار رہا

اور برے بن گئے ہم سارے زمانے کے لیے

ہم کو کرنا ہی پڑا ترکِ تعلق تم سے

ان کو ہنسے کے لیے تم کو رلانے کے لیے

میری زنجیر کے بل آج نہ کل ٹوٹیں گے

آپ تیار رہیں ناز اٹھانے کے لیے

ہر نظر بار سنبھالے تِری آرائش کا

یہ تو ممکن ہی نہیں آئینہ خانے کے لیے

قریۂ شوق میں رنگوں کی پھواریں برسیں

آپ خوشبو کی طرح آتے ہیں جانے کے لیے

عہدِ گمنام کی تاریخ ادب تو لکھیۓ

میری خاطر نہ سہی اگلے زمانے کے لیے


شکیب ایاز

No comments:

Post a Comment