Wednesday, 12 October 2022

بارش سا پانی آنکھوں سے بہنے لگ جائے تو

 بارش سا پانی آنکھوں سے بہنے لگ جائے تو

تیری چاہت دل میں گُھٹ کر مرنے لگ جائے تو

پہلے جس کو بے چینی ہی رہتی ہو بِن میرے

پھر یک دم وہ کم ملنے کا کہنے لگ جائے تو

سانپ کوئی زہریلا لڑ جائے جیسے چُپکے سے

بے چینی بھی گر ویسے ہی لڑنے لگ جائے تو

شام تلک آ جانے کا وعدہ کر کے بھی کوئی

عصر سمے ہی خوب بہانے کرنے لگ جائے تو

کمرے کے اک کونے سے لگ کر روتے ہی رہنا

شام سویرے ایسی عادت بننے لگ جائے تو

عمروں کے جوبن پہ گر نقشے اُلٹے ہو جائیں

اور بائیس برس میں چہرہ ڈھلنے لگ جائے تو

یاد پٹاری کُھل تو جاوے لیکن اس سے شوزب

سُندر سی ناگن نِکلے، اور ڈسنے لگ جائے تو


شوزب حکیم

No comments:

Post a Comment