Friday, 6 June 2025

جانب عرش وہ محبوب خدا کا نکلا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جانب عرش وہ محبوب خدا کا نکلا

اب تو ارمان تِرا عرشِ معلا نکلا

عرش والے شبِ معراج بچھے جاتے ہیں

جب سرِ عرش وہ اللہ کا پیارا نکلا

منہ ہی تکتے رہے افلاک کے رہنے والے

واہ کس شان سے محبوب ہمارا نکلا

بخشوانے کے لیے امتِ عاصی کے گناہ

آج کی رات وہ اللہ کا پیارا نکلا

یہ مکاں وہ ہے کہ آیا ہے محمدؐ کو پسند

خانۂ دل کو جو دیکھا تو مدینا نکلا

کھل گئے بابِ کرم امتِ عاصی کے لیے

آپ کا نام تو جنت کا قبالا نکلا

عید کا روز ہے جی بھر کے پئیں گے ساقی

اسی امید میں روزوں کا مہینا نکلا

نام ہو جائے گا اربابِ سخن میں راسخ

ایک بھی شعر غزل میں اگر اچھا نکلا


محمد یوسف راسخ

راسخ ابن بیدل

No comments:

Post a Comment