Friday, 9 January 2015

دل کسی مست ناز تک پہنچے

دل کسی مستِ ناز تک پہنچے
یہ حقیقت مجاز تک پہنچے
سلسلہ کاش میری وحشت کا
تیری زُلفِ دراز تک پہنچے
جس طرف بھی سفر کِیا ہم نے
اسی فتنہ طراز تک پہنچے
اب کہاں جائیں گے یہ اہلِ نیاز
ناز والے نیاز تک پہنچے
اے میری سرگزشتِ رسوائی
تُو کسی اہلِ راز تک پہنچے
مُدعیانِ حق کو کیا معلوم
ہم بمشکل مجاز تک پہنچے
دل کے جانے کا درد کیا کہ رئیس
ہم کسی دلنواز تک پہنچے

رئیس امروہوی

No comments:

Post a Comment