Friday, 14 May 2021

کسی حبیب نے لفظوں کا ہار بھیجا ہے

 کسی حبیب نے لفظوں کا ہار بھیجا ہے

بسا کے عطر میں دل کا غُبار بھیجا ہے

ہوئی جو شام تو اپنا لباس پہنا کر

شفق کو جیسے دمِ انتظار بھیجا ہے

کسی نے ڈوبتی صبحوں تڑپتی شاموں کو

غزل کے جام میں شب کا خُمار بھیجا ہے

سجا کے دامنِ گُل کو شرارۂ نم سے

کسی نے تاجِ دلِ داغدار بھیجا ہے

کسے بلانے کو اس لالۂ وفا نے حسن

صبا کو میری طرف بار بار بھیجا ہے


حسن نعیم

No comments:

Post a Comment