Wednesday, 12 May 2021

کس لیے میرے خیالات پہ دھرنے دینا

 کس لیے میرے خیالات پہ دھرنے دینا

شعر اترتا ہے تو پھر کیوں نہ اترنے دینا

مجھ کو دنیا میں گناہوں کی اجازت دے دے

جو یہاں کر لوں وہ جنت میں نہ کرنے دینا

یہ دلیری بڑے نقصان کیا کرتی ہے

بچے بچپن میں اگر ڈرتے ہوں، ڈرنے دینا

اس کو تبلیغ نہ کرنا جو بہت روتا ہو

ظلم مت کرنا ، خدارا اسے مرنے دینا

ایک قانون بنایا ہے سو خوش رہتا ہوں

جو بھی وعدوں سے مکر جائے، مکرنے دینا

دل محلہ ہے ، کوئی آئے ، گزر جائے ، رہے

اس محلے کوئی کچھ بھی کرے، کرنے دینا

میرا ہر فیصلہ اک اچھی خبر لاتا ہے

میں بکھرنے بھی لگوں، مجھ کو بکھرنے دینا


افکار علوی

No comments:

Post a Comment